منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پا کستان کا فا تح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ـ4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ زمین کے ساتھ ساتھ پرواز کرنے کی خصوصیت کی بدولت یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتحـ4 جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل سسٹمز سے لیس ہے، جو دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ تجربہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…