منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر کی قومی کرکٹ ٹیم میں موجودگی کے حوالے سے دیے گئے بیان میں تبدیلی لاتے ہوئے یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ابتدائی بیان پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنی بات کی وضاحت پیش کی۔ثنا جاوید نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت فائنل کے بعد اپنے فیس بک پیغام میں کہا تھا کہ اگر شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کا تجربہ پاکستانی ٹیم اور عوام کیلیے امید کی کرن بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی ہی جیت کا یقین اور حوصلہ پیدا کرنے کیلیے کافی تھی۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین کی مختلف آرا سامنے آئیں۔

کچھ صارفین نے ثنا جاوید کے جذبات کو سراہا جبکہ دوسروں نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ وہ خیالی دنیا میں رہ رہی ہیں۔ بعض مداحوں نے تو یہاں تک قیاس آرائیاں کیں کہ شاید یہ پوسٹ خود شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے اکانٹ سے لکھی ہو۔تنقید کے بعد ثنا جاوید نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہیں کہ شعیب ملک ٹیم میں ضروری ہیں، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک سینئر کا ہونا لازمی ہے، چاہے وہ بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور ہو۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

یہ پہلا تاریخی موقع تھا جب پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ میں آمنے سامنے آئے تھے۔ثنا جاوید کے اس بیان اور اس کے بعد آنے والی وضاحت نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا سابق کھلاڑیوں کی اہلیہ کو موجودہ کرکٹ ٹیم کے معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہیں اپنی رائے دینے کا پورا حق حاصل ہے جبکہ دوسرے اسے غیر ضروری مداخلت قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…