اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں! عماد، شرجیل کی خدمات کا سوچ رہے ہیں، چیف سلیکٹر

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے ٹیم کے دورازے کھلے ہوئے ہیں البتہ عماد اور شرجیل کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ا?ئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ

کیلئے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں۔انہوں نے کہا کہ لیگ میں قومی سلیکٹرز یاسرحمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، پی ایس ایل اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے،ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ لیگ میں اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں۔چیف سیکٹر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے بھی قومی ٹیم کی بہتری کا سبب بنیں گے، 25 سے 30 کھلاڑیوں کا قومی پول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ بینچ بھی مضبوط ہو۔کامران اکمل کے حوالے سے کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہوئے، انہوں نے مشاورت کے بعد دستبرداری کا فیصلہ کیا، پی ایس ایل کے اختتام پر دوبارہ بات کرنے کا سوچیں گے۔ہارون رشید نے کہا کہ بلاشبہ فاسٹ بولر محمد عامر بہت باصلاحیت ہیں لیکن گیند اب ہمارے کورٹ میں نہیں، وہ پرفارم کریں اور پلئینگ الیون کا حصہ بنیں، عماد وسیم اور شرجیل خان کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…