لاہور( این این آئی) محکمہ خوراک نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملوں کا کوٹہ معطل کر دیا ۔ محکمہ خوراک کے مطابق 95 فیصد فلور ملیں اپنا سرکاری گندم کوٹہ لے رہی ہیں۔ سیکرٹری محکمہ خوراک زمان وٹو کے مطابق فلور ملوں کو اتوار کا کوٹہ بھی کھول دیا، صوبے بھر میں 970 فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کیا جا رہا ہے، محب وطن فلور ملیں عوام کو سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سرکاری گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی، کسی بھی فلور مل کو سرکاری گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔