رحیم یار خان (این این آئی) رحیم یارخان میں پیٹرول و ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے گوداموں پر چھاپے مار کر 3 کروڑ سے زائد مالیات کا پیٹرول و ڈیزل برآمد کرلیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ جہانگیر کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، تین مختلف مقامات پر کارروائی میں 3 کروڑ سے زائد مالیات کا پیٹرول و ڈیزل برآمد کرکے 3 افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔اس کے علاوہ نارووال میں بھی پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا جبکہ ایک پر مقدمہ درج کیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش تھیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی تھی۔