ترکیہ، شام زلزلے، ایک اور معجزہ، ماں اور 3 بچوں کو 4 دن بعد بچالیا گیا
قہرمان مرعش، ترکیہ (اے ایف پی) ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد 23 ہزار تک جاپہنچی، موسم سرما کی یخ بستہ ہواؤں اور منفی درجہ حرارت نے 10لاکھ افراد کی مشکلات مزید بڑھادی ہیں جبکہ ان 10 لاکھ افراد کو فوری طور پر پکے ہوئے کھانے کی ضرورت ہے، زلزلے کے 100گھنٹے گزرنے کے باوجود امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں معجزے رونما ہورہے ہیں، ترک ٹی وی نے امدادی کارکنوں کو ملبے کے ڈھیر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نکالتے ہوئے دکھایا ہے، یہ واقعہ شامی سرحد سے منسلک حاطے صوبے کے علاقے میں ہوا جہاں ماں اور اس کے تین بچوں کو 108 گھنٹے بعد ملبے کے ڈھیر سے نکالا۔ اسی طرح اس سے قبل مذکورہ صوبے میں ایک تین سالہ بچی کو بھی ایک تین سالہ بچی اور 10 روز کے ایک نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 90 گھنٹے بعد نکال لیا گیا تھا۔