بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زلزلے سے بچ گئے سردی مار دے گی، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /دمشق (این این آئی)ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تاحال ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کی امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں۔ لوگ ملبے کے ان ڈھیروں کے قریب موجود رہے جہاں ان کے پیارے دب گئے تھے۔ اسی طرح ملک کے جنوبی حصے کے وسیع علاقے میں بڑی تعداد میں متاثرین پناہ اور خوراک بھی تلاش کرتے رہے اور انہیں سخت سرد موسم کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

امدادی کارکنوں نے بدھ کو بھی چند لوگوں کو ملبے سے زندہ نکالا تاہم ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آ رہی ہے کہ ملبے کو ہٹانے کے لیے ضروری سامان کی غیرموجودگی اور درست تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو نہیں نکالا جا سکا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ مبلے میں دبنے والے کئی لوگوں کی رونے کی آوازیں آتی رہیں مگر ضروری سامان کی کمی کی وجہ سے ان کو نہیں نکالا جا سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام ابھی تک تباہ ہونے والی عمارتوں کے صرف دو تین فیصد حصے تک ہی پہنچ پائے ہیں۔ملاتیہ شہر میں برف سے ڈھکی مہندم شدہ عمارت کے قریب ایک خاتون ابھی تک موجود ہیں جس کے مبلے کے نیچے ان کے رشتہ دار بچے دبے ہوئے ہیں۔صبیحہ الینک نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ‘ریاست کہاں ہے۔ یہ لوگ دو روز سے کہاں ہیں۔ ہم ان کی منتیں کر رہے ہیں۔ ہم ان کو نہیں نکال سکتے، آؤ مل کر نکالتے ہیں۔انتکیہ کے علاقے میں ہسپتال کے باہر درجنوں لاشیں ایک قطار میں پڑی ہیں جن میں سے کچھ کمبلوں کے ساتھ ڈھانپا گیا ہے جبکہ کچھ پر بیگز چڑھائے گئے ہیں۔ملبے سے نکالی جانے والی 64 سالہ خاتون میلیک کا کہنا تھا کہ ‘مجھے کوئی امدادی ٹیم دکھائی نہیں دی۔

ہم زلزلے سے تو بچ گئے ہیں مگر بھوک اور سردی سے مر جائیں گے۔کچھ ایسے ہی مناظر جنوبی شام میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں کیونکہ وہ بھی پیر کو آنے والے شدید زلزلے کی لپیٹ میں آیا تھا۔اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے اعتراف کیا ہے کہ دماسکس کے علاقے میں ‘حکومت کو ضروری سامان کی کمی’ کا سامنا ہے۔انہوں نے اس صورت حال کا الزام مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو قرار دیا۔

اسی طرح ترکیہ کے صدر طیب اردوغان کے صدر نے بھی تسلیم کیا ہے کہ بحرانی کیفیت کے بعد ابتدا میں حکومت کی جانب سے کیا جانے والا ردعمل ناکافی تھا تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اور اس کے بعد آنے والے وقت میں بہتر ہو جائیں ہمیں ایندھن کے کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم ان پر بھی قابو پا لیں گے۔

اگرچہ ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔اسی خطے میں 1999 میں آنے والے ایسے ہی زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم 17 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ساڑھے چار سو کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جو ادینا سے دیاربیکر تک پھیلا ہوا ہے۔اسی طرح شام میں زیادہ تر ہلاکتیں حماہ کے علاقے میں ہوئیں جو زلزلے کے مرکز سے دو سو 50 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…