حالات اس نہج پر ہیں کہ اب نواز شریف عمران خان کو نا اہل کروانے کے لیے اپنی نا اہلی بھی ختم نہیں کروائیں گے‘ حامد میر

  جمعرات‬‮ 9 فروری‬‮ 2023  |  11:19

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن و سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ اب حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ نوا ز شریف اپنی نا اہلی بھی ختم نہیں کروائیں گے تاکہ عمران خان بھی نا اہل ہو جائیں ۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی

نے نواز شریف کی نا اہلی کی مذمت کی ہے اس بارے میں آپ کا کہیں گے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ بولنے کا ایک وقت ہوتا ہے ، اگر وقت گزر جائے تو پھر سچ کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے ، ہم ماضی میں بھی نواز شریف کی نا اہلی کو غلط کہتے تھے ، آج بھی اس کو غلط کہتے ہیں لیکن شائد شاہ محمود قریشی یہ بھول گئے کہ جس کیس میں نواز شریف نا اہل ہوا اس کیس میں ایک در خواست گزار عمران خان بھی تھے ۔حامد میر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اب یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو نا اہلی سے بچا یا جا سکے ، اب شاہ محمود قریشی جتنی بھی مذمت کر لیں لیکن عمران خان کے ساتھ وہ ہونا ہی ہونا ہے جو نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎