عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی

8  فروری‬‮  2023

کراچی( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبد الرزاق نے ایشیاکپ پاکستان بجائے کسی اور ملک میں کروانے کے ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کی حمایت کردی۔سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ایشیاکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں کروانا ایک بہترین آپشن ہے۔

اس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ ویسے بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی سے روکنے کے تصور سے متفق نہیں، البتہ میرے خیال میں دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیے ۔قبل ازیں پاکستان اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سمیت اعلی حکام نے بحرین میں ملاقات کی تھی تاہم وینیو کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہ آسکا جبکہ بھارتی ٹیم کے ایشیاکپ کیلئے دورہ پاکستان پر بھی ڈیڈلاک برقرار رہا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…