بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، اضافے کی افواہ پر مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے میٹنگ ہوئی، ملک میں 20روز کا پیٹرول اور 25دن کے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، لوگ پیٹرول ذخیرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ

آئی ایم ایف مذاکرات کا پیٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، پندرہ فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔مصدق ملک نے کہاکہ جو پیٹرول پمپ محدود مقدار میں سپلائی دے رہے ہیں اںکی نشاندہی ضروری ہے، پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیر مملکت نے کہاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے میٹنگ ہوئی، ملک میں 20روز کا پیٹرول اور 25دن کے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، لوگ پیٹرول ذخیرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہ پر گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں، موٹرسائیکل سواروں کو 300اور گاڑی والوں کو 1000کا تیل دیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق تین روز سے پیٹرول سپلائی نہ ملنے پر بیشتر ییٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول ختم ہوگیا ہے، گوجرانوالہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں قائم 350میں سے صرف 50پیٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول دستیاب ہے، پیٹرول لینے کیلئے گاڑیوں کی لمبی لائنوں میں شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں، گوجرانوالہ کے بیشتر پٹرول پمپس سے پٹرول کی سپلائی بند ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول نا ملنا حکومت کی ناکامی ہے، مصنوعی بحران پیدا کرکے شہریوں کا خوار کیا جارہا ہے، حکومت پٹرول کی سپلائی بحال کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…