جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

میری ماں کو شوہر عادل نے مارا، راکھی ساونت کا الزام

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی سے متعلق کہا ہے کہ ‘میری ماں کو تم نے مارا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر والدہ کی سرجری کیلئے رقم ادا نہ کرنے کا الزام لگایا۔ میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر کئی الزامات عائد کیے اور بتایا کہ وہ مجھے اپنی مبینہ گرل فرینڈ کیلیے چھوڑ گیا ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عادل مجھ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنو کے ساتھ رہ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں بھارتی اداکارہ نے روتے ہوئے انداز میں کہا کہ میری ماں کو تم نے مارا ہے، آج میری ماں کا وقت پر علاج ہوگیا ہوتا تو شاید وہ نہیں مرتی۔اداکارہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں بلک بلک کر روتی نظر آرہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔راکھی ساونت ساتھ ہی ویڈیو میں آنسو پونچھتے ہوئے کبھی نہ رونے کا عزم کرتی نظر آتی ہیں۔ویڈیو میں ایک موقع پر بھارتی اداکارہ اپنے شوہر کا نام لے کر کہتی ہیں کہ کتنا ستائو گے عادل؟ تم نے اپنی بیوی کو کہیں کا نہیں چھوڑا، رستے پر لے آئے، مجھے کنگال کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تم جانتے ہو میں نے تمہیں کتنی بار معاف کیا، ساتھ میں بھارت کے عوام سے پوچھنا چاہتی ہوں اب میں کیا کروں؟راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ عادل نے بلآخر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تنو کے ساتھ رہے گا، کل اْس نے مجھے کہہ دیا کہ میں تمہیں چھوڑ کر جارہا ہوں۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ عادل درانی نے مجھے بالی ووڈ میں داخلے کیلیے سیڑھی کے طور پر استعمال کیا، وہ میری ساری دولت لے گیا، جس کے میرے پاس ثبوت ہیں۔راکھی ساونت نے الزام لگایا کہ عادل درانی نے مجھے جسمانی، جذباتی اور دماغی لحاظ سے استعمال کیا، میں شادی کے بعد اْس کا تشدد برداشت کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں جانتی ہوں کہ میسور میں اْس کے خلاف کتنے کریمنل کیسز درج ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…