اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پنجاب، اسلام آباد میں پٹرول کی پھر مصنوعی قلت

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر اور اسلام آباد میں پٹرول کی ایک بار پھر مصنوعی قلت پیدا ، کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کے باعث پٹرول سپلائی چین ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق جڑواں شہروں کے متعدد پٹرول پمپس نے’’ پٹرول سپلائی بند ہے‘‘

کے بورڈ لگا کر پٹرول پمپ بند کر دیئے، مری روڈ اور اندرون راولپنڈی میں پٹرول پمپوں کو بند کر دیا، کئی پٹرول پمپس موٹر سائیکل سواروں کو 200روپے سے زائد کا پٹرول فراہم نہیں کر رہے تھے،پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب،منڈی بہاو الدین، جوہرآباد،سلانوالی میں بھی پٹرول کی قلت کی شکایت موصول ہوتی رہی جبکہ اسلام آباد میں بھی پٹرول کی دستیابی ایک مسئلہ بنی رہی، صارفین نے بتایا کہ ایک بار پھر پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی افواہ ہے،ادھر آئل کمپنیوں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پٹرول کی قلت کا سامنا ہے، ایل سی میں پندرہ سے بیس فیصد کمی ہوئی ہے، ادھر، اوگرا حکام نے بتایا ہے کہ اوگرا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے،پٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ دن کے ذخائر موجود ہیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…