بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار، آئی سی سی اگربھارت کوکنٹرول نہیں کررہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہے؟ جاوید میانداد نے کھری کھری سنا دیں

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، پاکستان کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں کرکٹ مل رہی ہے۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ آئی سی سی اگربھارت کوکنٹرول نہیں کررہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہے؟۔

آئی سی سی کوچاہیے رولز سب کیلئے یکساں بنائے، انڈیا ہوگا اپنے لئے ہوگا۔جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کو یہاں آکر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہوجاتی ہے، ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈرکر بھاگا تھا، شکست پر بھارت میں وبال آجاتا ہے، ماضی میں گواسگر کو بھی ہار پر بھارتی عوام سے مسئلے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گڈ لک بولتا ہوں، زندگی میں سب چلتا ہے گھبرانا نہیں چاہیے، فائٹ کرنی چاہیے اور اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرکے چلنا چاہیے، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے رہتے ہیں، انتظار کرنا چاہے وقت آنے پر کیا کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنے کا کہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…