جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پرویز مشرف کی میت کی پاکستانی روانگی تاخیر کا شکار

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)سابق صدر پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر کا امکان ہے۔سفارتی حکام کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کی پاکستان روانگی تاخیر کار شکار ہوسکتی ہے۔حکام نے کہا کہ میت پاکستان لانے

والا خصوصی طیارےکے سہ پہر کو پاکستان روانگی کا امکان ہےاس سے قبل پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے آج صبح 11 بجے روانہ ہونا تھی۔دوسری جانب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔سفارتی حکام کے مطابق دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق صدر جنرل(ر )پرویزمشرف کا نماز جنازہ پولو گرائونڈ ملیر کینٹ اورتدفین اولڈ آرمی قبرستان کراچی میں کی جائے گی،سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف طویل علالت کے بعد5 فروری کو دبئی میں انتقال کرگئے تھے ،سابق صدرپرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل گل مہرملیر کینٹ پولو گرائونڈ میں ایک بج کر 45منٹ پر ادا کی جائے گی، جس کے بعد پرویزمشرف کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں کی جائے گی،ذرائع نے بتایا تھا کہ اولڈ فوجی قبرستان میں پرویز مشرف کی قبر تیار کرلی گئی ہے، اور قبرستان کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز نے قبرستان کی سیکیورٹی انتظامات سنبھال لیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…