منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا،مجموعی شرح34.49فیصد پر پہنچ گئی

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی مجموعی شرح 34.49 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی،

ایل پی جی اور پیٹرول سمیت 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیںجبکہ 18 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 508 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 3396 روپے تک پہنچ گئی ہے۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جب کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دال ماش کی فی کلو قیمت 15 روپے ،دال مسور 10 روپے ،فی درجن انڈوں کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ فی کلو 6 روپے، چاول فی کلو 4 روپے، چینی 2 روپے 12 پیسے اور اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کے ڈبے کی قیمت 14 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی مجموعی شرح 34.49 فیصد تک پہنچ گئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…