منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، یورپی میگزین میں انکشاف

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔بھارت پاکستان کے امن کا دشمن ہے، معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی نے بھارت کے ناپاک منصوبوں کا پردہ چاک کردیا۔معروف یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں

انکشاف کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اور ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت افغانستان کے راستے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرمایہ اور تحفظ دے رہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی انہی سہولیات کی وجہ سے پاکستان میں حملے کرنے کے قابل بنتی ہے، ٹی ٹی پی کے کمانڈروں کی بھارت میں محفوظ پناہ گاہیں بھی اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طبی علاج کے لیے سرحد پار کرکے بھارت جاتے ہیں اور پھر طویل عرصے تک وہاں قیام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بھارت ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کررہا ہے بلکہ اس کے رہنمائوں کو قانونی کارروائی سے بھی بچارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی حکومت اور فوج کو کو کمزور کرکے خطے کا ٹھیکیدار بننا ہے، اور اس طرح بھارت پاکستان میں دہشتگردی سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے میں بھی کامیاب ہے۔ماڈرن ڈپلومیسی کی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ خطے میں امن کیلئے عالمی برادری بھارت کو کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے روکے اور لگام دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…