منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

“اس نے سب گٹر میں بہا دیا” عمر بٹ پر بیوفائی کا الزام، جنت مرزا نے بریک اپ کی تصدیق کردی

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے راہیں جدا کرلیں۔انسٹاگرام لاکھوں فالورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ ایک ساتھ متعدد ویڈیوز میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں،

کچھ ماہ قبل اگست 2022 میں دونوں کے درمیان بات پکی ہونے کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔جنت مرزا نے کہا تھا کہ ’ان کے رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے جبکہ شادی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔البتہ گزشتہ روز انسٹاگرام پر عمر بٹ نے لکھا کہ آپ سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ میں اور جنت اب ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔انہوں نے اپنے فالورز کو درخواست کی کہ پرائیسوسی کا احترام کرتے ہوئے کچھ اسپیس دیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے کامیاب کرے۔عمر بٹ کے اعلان کے بعد جنت مرزا نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر بے وفائی کا الزام لگادیا۔نوٹ میں جنت مرزا نے عمر بٹ کا نام لیے بغیر لکھا کہ میرا خیال تھا کہ ہم نے جو وعدے کیے تھے اسے ہم آگے لے کر چلیں گے، لیکن اس کے مزاج میں تبدیلی، اپنے گھر کی عورت کو توجہ دینے کے بجائے دوسری عورت کا خیال رکھنا، میں سب کچھ نظرانداز کررہی تھی۔جنت مرزا نے لکھا کہ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولے گا یا دھوکا نہیں دے گا، میں نے اس پر یقین کرنا چھوڑدیا تھا، مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنی چھٹی حِس پر توجہ نہیں دی لیکن میں اب دوبارہ اپنے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی، ان تمام باتوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ جو آپ کو تکلیف دے رہے ہو۔خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنت مرزا نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی کرلی اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…