بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا پھر مطالبہ کر دیا، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات تیسرے وز بھی جاری رہے جس دور ان آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا پھر مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، شفافیت اور احتساب کے لئے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کے لئے اتھارٹی بنانے اور بینک اکاؤنٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے اثاثے چیک کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کے اکاؤنٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے، اور بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گیآئی ایم ایف نے بجلی کی حکومتی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی ایم کی ٹیم کے ساتھ تکنیکی مذاکرات تیسرے روز بھی جاری رہے،جمعہ سے پالیسی سطح کے مزاکرات کا آغاز ہو گا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف کے ڈسکوز کے سو فیصد بل وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات سامنے آئے۔آئی ایم ایف نے موقف اختیار کیا کہ سو فیصد بل وصولی ممکن بنائے بغیر پاور سیکٹر میں گردشی قرض کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔ آئی ایم ایف نے موقف اختیار کیا کہ حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر گردشی قرض کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیاکہ حکومت ڈسکوز سے سو فیصد بل ریکوری ممکن بنانے کیلئے سخت اقدامات لے۔

ذرائع کے مطابق تین ڈسکوز کے علاؤہ آئی ایم ایف دیگر تمام ڈسکوز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گردشی قرض مینجمنٹ پلان کے اہداف حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیااور کہاکہ صارفین سے بجلی کا مکمل ٹیرف وصول کیا جائے۔آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے پیٹرولیم ڈویژن حکام سے مذاکرات میں سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے گیس سیکٹر میں اصلاحات پر زور دیا۔آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر تحفظات کا اظہارکیا۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرض 1550 ارب کے قریب ہے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان گیس کی قیمتوں میں توازن لائے۔آئی ایم ایف نے گیس چوری و دیگر تکنیکی نقصانات روکنے کیلئے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان میں توانائی کے شعبے میں جلد اصلاحات کا خواہاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…