بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نواز شریف کے قریبی ساتھی کو بری کر دیا گیا

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کردیا۔احتساب عدالت نے فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔احتساب عدالت کی جج نے بریت کی

درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔نیب نے فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف 4 ارب 56 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔نیب نے الزام لگایا تھا کہ فواد حسن فواد نے راولپنڈی میں 50 کروڑ روپے مالیت کا کمرشل پلاٹ لیا، اس کے علاوہ ان کے راولپنڈی میں ایک 15 منزلہ پلازے میں 3 ارب 85 کروڑ روپے کے حصص سامنے آئے ہیں۔گزشتہ برس فواد حسن فواد نے عدالت میں اپنی بریت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری خلاف قانون تھی، میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا۔فواد حسن فواد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں میرٹ پر بری کیا جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کردیا۔احتساب عدالت نے فواد حسن فواد اور ان کے اہل خانہ کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے بریت کی درخواستوں کو منظورکرتے ہوئے فواد حسن فواد اور دیگر کو بری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…