بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارتی ہدایتکار کا سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق نیا انکشاف

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

ممنئی(آن لائن) آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بھارتی ہدایتکار انوراگ کشپ نے ایک نیا انکشاف کردیا۔انوراگ کشپ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے موت

سے تین ہفتے قبل اپنے مینجر اْدے سنگھ گوری کے ذریعے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔اْنہوں نے بتایا کہ دراصل بہت عرصہ پہلے سشانت سنگھ راجپوت نے مجھ سے رابطہ بالکل منقطع کردیا تھا اور میں یہ فیصلہ کرچکا تھا کہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام نہیں کروں گا اور میں اب دوبارہ کسی برے تجر بے سے نہیں گزروں گا۔ لیکن جب تین ہفتے کے بعد مجھے یہ خبر ملی کہ اداکار کی موت ہوگئی ہے تو مجھے بہت برا محسوس ہوا اور میں یہ سوچنے لگا کہ جب سشانت نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو میں نے بات کیوں نہیں کی۔انوراگ کشپ نے کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگر میں اس وقت بات کرلیتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔اْنہوں نے بتایا کہ اس ایک واقعہ کے بعد میں نے ان تمام لوگوں سے بات کرنا شروع کردیا جن سے میں کئی سالوں سے رابطے میں نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…