بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

12 سال کی تھی جب پشاور دھماکے میں میرے ماموں جان سے گئے، اداکارہ نیمل خانور کی بہن کا انکشاف

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اداکارہ نیمل خاور خان کے ماموں بھی کئی برس قبل پشاور کی مسجد میں ایک خودکش دھماکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔یہ انکشاف اداکارہ کی قانون دان بہن فضا خاور نے پولیس لائنز خودکش دھماکے کے بعد کیا۔انہوں نے بتایا کہ جب میں 12 سال کی تھی.

تب میرے ماموں پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مارے گئے تھے، وہ مسجد اس سے زیادہ دور نہیں جسے دہشتگردوں نے تازہ ہدف بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ماموں مسجد کے امام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے۔فضا خاور نے مایوسی والے انداز میں لکھا کہ اس واقعے کو 15 برس گزر چکے ہیں لیکن اب بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا۔اداکارہ کی بہن نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ جب ایسے سانحے آپ کے گھروں میں ہوئے ہوں تو آپ ان سے منہ نہیں موڑ سکتے، اب تک ان کے کوئی جواب نہیں ہیں، نہ ہی یہ سب ختم ہوا ہے۔فضا نے کہاکہ ایسی صورتحال میں آپ صرف امید کرسکتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات بند ہوں گے تاہم نہیں ہوتے، حکمران اقتدار میں ایک کے بعد ایک آتے ہیں لیکن کوئی بھی ان واقعات کو ختم نہیں کراپاتا،یا شاید وہ کرانا ہی نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں 30 جنوری کو نماز ظہر کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…