ثانیہ مرزا کی گھر واپسی، شعیب ملک کے گلے لگ گئیں

2  فروری‬‮  2023

دبئی ( این این آئی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد ثانیہ ان کے گلے لگ گئیں۔بھارتی میڈیا پر گردش کرتی اسٹار جوڑی

کے اس طرح بغلگیر ہونے کی ویڈیو پر ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جذباتی الوداع کہہ تو ان کے پرستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔دریں اثنا دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ثانیہ مرزا کے آخری میچ کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس تقریب میں ان کے ٹینس اسٹار کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کے علاوہ ان کے قومی کرکٹر اور شوہر شعیب ملک بھی موجود تھے۔شعیب ملک نے نا صرف گرم جوشی سے ثانیہ مرزا کا استقبال کیا بلکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر ٹینس اسٹار نے بھی گلے مل کر اپنے شوہر کی محبت کا جواب محبت سے دیا، جس کے بعد اس جوڑی کی طلاق سے متعلق گردش کرتی تمام خبریں دم توڑ گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی شعیب ملک کو گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جب آپ اپنے گھر آتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں۔ شکریہ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ ان سب کی جانب سے استقبال دیکھ کر سچ میں سرپرائز ہوگئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…