بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

جیل سسرال، ہتھکڑی زیور کی باتیں کرنیوالے شیخ رشید گرفتاری کے وقت آگ بگولہ ہوگئے

datetime 2  فروری‬‮  2023 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)گرفتاری سے پہلے بڑھکیں مارنے والے شیخ رشید گرفتاری کے دوران آپے سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتاری سے پہلے جیل سسرال اور ہتھکڑی زیور ہونے کی باتیں کیا کرتے تھے لیکن گرفتاری

کے وقت وہ شدید طیش میں آگئے۔شیخ رشید نے گرفتاری کے وقت مخالفین کو گالیاں دیں اور نعرے بازی کی جب کہ وہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ، سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو پر برس پڑے۔شیخ رشید نے تینوں کے خلاف نعرے لگوائے اور انہیں برے القابات سے بھی نوازا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ شیخ رشید کی رات گئے گرفتاری امپورٹڈ حکومت کا بزدلانہ عمل ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پے در پے پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک اسوقت لا قانونیت اور فسطائیت کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے من پسند عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے قانون کا مذاق بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نااہل حکومت اپنی نادانیوں سے ملک کو بدامنی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت کو انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…