پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

1  فروری‬‮  2023

گجرات /لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ق) پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ گجرات میں ان کی رہائش گا پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح سویرے پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ کنجاہڑی ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا، فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں تھا۔

گھر میں صرف ذاتی ملازمین موجود تھے جن سے پولیس پوچھ گچھ کرتی رہی۔پولیس نے چوہدری وجاہت حسین کے بارے میں بھی پوچھا جن پر آڈیو وائرل اور کوٹلہ واقعہ کا مقدمہ درج ہے، آڈیو میں ایک خاتون ایم این اے کے اغوا کے بارے گفتگو کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری واپس چلی گئی تاہم پولیس کی گاڑیاں وہاں گشت کر تی رہیں پولیس کی جانب سے تاحال اس چھاپے کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آسکا ۔ایک انٹرویومیں پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات میں ہمارے ظہور الہٰی ہائوس پر چھاپہ مارا گیا ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی لوگوں سے بدلے لے رہا ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر محسن نقوی نے یہ حرکتیں جاری رکھیں تو وہ نتائج بھگتیں گے، ان کی بے انتظامی کی وجہ سے تاجر تنظیمیں بھی ہڑتالیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سراسر انتقامی کارروائی ہے، ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور عدلیہ کو بتائیں گے کہ یہ لوگ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہے ہیں۔

ان شا اللہ عدلیہ ایکشن لے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ صبح 4 یا ساڑھے 4 بجے سے وہاں موجود تھے اور اب گئے ہیں، ہمارے وکلا عدالت جارہے ہیں اور اب وہیں ان سے بات ہوگی۔پرویز الہٰی نے کہا کہ اس رہائش گاہ پر ہمارے گھر کی خواتین رہائش پذیر ہیں، یہ لوگ پہلے بھی خواتین کو ہراساں کرتے رہے ہیں، اس طرح کے چھاپے اب دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ پن کی جانب جارہا ہے، دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور یہ لوگ سارے کام چھوڑ کر ان کاموں میں لگے ہوئے ہیں، ان کو اپنی ترجیحات کا ہی اندازہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ محسن نقوی کو مجھ سے کوئی خاص تکلیف ہے، یہ جو کچھ کررہے ہیں اس کے نتائج بھگتیں گے۔پرویز الہٰی نے اپنی ٹوئٹ میں بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال کرے۔

اب لوگ ان کے گھروں کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ محسن نقوی کا کام صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے، ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور حکمرانوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کاروائیوں پر لگا رکھا ہے‘۔دریں اثنا پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہٰی نے بھی چھاپے کی اطلاعات کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ گزشتہ رات پولیس نے ہمارے گجرات کے گھر پر ریڈ کی، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیوں کی تو سمجھ آتی ہے پر یہ ساتھ 2 کالے ویگو کیا کر رہے تھے؟ انڈین جاسوس ڈھونڈ رہے تھے ؟واضح رہے کہ کنجاہڑی ہاؤس گجرات سے سرگودھا جانے والی سڑک پر کئی کنال پر محیط رہائش گاہ ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی گجرات آمد پر اسی رہائش گاہ میں قیام کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…