ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ 52 بچوں کی جانیں لے گیا حادثے میں ایک ہی خاندان کے نو بچے جاں بحق ہو گئے

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے المناک سانحہ میں کشتی ملاح اور دینی مدرسہ کے 52طلبہ سمیت مجموعی طور پر 53شہید ہوگئے ہیں جن میں اب تک ڈیم کے ذخیرہ آب سے 58کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 5زندہ نکالے گئے جبکہ 2بچوں کی لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری یے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی بدقسمت کشتی میں کل 58افراد سوار تھے جن میں 53 ڈوب کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تین روز قبل سانحہ میں ڈوبنے والے بچوں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن منگل کے روز بھی جاری رہا جس کے دوران مزید 21 افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں جس کے ساتھ ہی ڈوب کر جاں بحق طلبہ کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے جبکہ مزید 2 طلبہ کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ اس طرح تاندہ ڈیم میں کشتی الٹ کر ڈوبنے کے نتیجے میں 53 خاندانوں کے چشم و چراغ گل ہوگئے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ سانحہ سے متاثرہ کئی ایسے خاندان بھی ہیں جن کے ہاں جاں بحق بچوں کی تعداد دو سے زیادہ ہے۔ زرائع کے مطابق برآمد کی گئی لاشوں میں کشتی ملاح ساجد الدین بھی شامل ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق منگل کی صبح سے جاری ریسکیو آپریشن میں کشتی ملاح ساجد الدین اور مزید 20 طلبہ کی لاشیں پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں جبکہ 2 لاپتہ طلبہ کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاندہ ڈیم کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد امدادی کارروائیوں میں پولیس و انتظامی ادارے، پاک فوج، ریسکیو 1122 اور مقامی رضا کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس سانحہ کے باعث پورے علاقہ کی فضا بدستور سوگوار ہے اور مقامی لوگ انتہائی افسردہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…