ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہدا کی تعداد 93 ہوگئی

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 93 ہوگئی۔پولیس کے مطابق پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 221 ہے جب کہ اب تک 93 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہےحکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن جاری جاری ہے

جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔قبل ازیں پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 88 ہوگئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق رات 12 سے اب تک 17 شہدا کے جسدخاکی اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ دھماکے کے 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکے کے شہدا کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔تاہم پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 93 ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب پشاور پولیس لائنز دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔دوسری جانب شہدا کی تعداد 88 ہوگئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق رات 12 سے اب تک 17 شہدا کے جسدخاکی اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ دھماکے کے 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکے کے شہدا کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن جاری جاری ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کا کہنا ہےکہ حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکےگا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جب کہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں نماز ظہر کے دوران خودکش حملہ کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…