جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی مذاکرات بھی شروع

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے میں پر عزم ہے اور 9 ویں جائزہ کی تکمیل کے لیے آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے وفد نے مشن چیف نتھن پورٹر کی قیادت میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی جہاں اوزیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد

کو بتایا کہ حکومت نے بجلی اورگیس سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کاسلسلہ شروع کیا ہے۔وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے مالیاتی خلیج کوکم کرنے ، ایکسچینج ریٹ کے استحکام اورمعیشت کی بہتری کے لیے توانائی کے شعبے سمیت قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے شعبے میں بھی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے اور بجلی و گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کیخاتمہ کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ا س حوالے سے طریقہ کار واضح کرے گی۔وزیر خزانہ نے مذاکرات کے تسلسل پر آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ماضی میں بطور وزیر خزانہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پروگرام مکمل کیا تھا اور موجودہ حکومت آئی ایم ایف کیساتھ جاری پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے۔

انہوں نے 9 ویں جائزے کی تکمیل میں آئی ایم ایف کو حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔آئی ایم ایف کے مشن چیف نے اس امید کا اظہار کیاکہ حکومت آئی ایم ایف کے تقاضوں کے مطابق 9 ویں جائزہ کو مکمل کریگی۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیاکہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے اور آئی ایم ایف کے پروگرام کوبروقت مکمل کرے گا۔

نیتھن پورٹر نے کہاکہ مالیاتی اصلاحات پر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔اس موقع پر آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایسترفیرس روئیس ،وزیرمملکت برائیخزانہ ومحصولات عائشہ غوث بخش،معاون خصوصی طارق باجوہ ، معاون خصوصی محصولات طارق محمود پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ ،چیئرمین ایف بی آر، آئی ایم ایف وفد کیارکان اوروزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں آئی ایم ایف کے توسیع فنڈ سہولت (ای ایف سی) کے تحت 9 ویں جائزے کے لیے پاکستان کی معیشت اور مالیاتی واصلاحاتی ایجنڈاکاجائزہ لیاگیا

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…