جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

قائد اعظم کیخلاف نامناسب الفاظ پر سینیٹر ہدایت اللہ اور آصف کرمانی میں تلخ کلامی

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ اجلاس کے دوران قائد اعظم کے حوالے سے نامناسب الفاظ کے استعمال پر اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان اور آصف کرمانی میں تلخ کلامی ہو گئی،مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے اجلاس میں تقریر کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہم سے ناراض ہے۔

دہشتگردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے، میری پہلی، دوسری اور تیسری وفاداری پاکستان سے ہے، ہمارے بڑوں نے پاکستان بنانے میں قائد اعظم کا ساتھ دیا،آصف کرمانی کے تقریر کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری نحوست اس آدمی کی پھیلائی ہوئی ہے، آپ خیبرپختونخوا کی بات کیوں نہیں کر رہے، جواب میں آصف کرمانی نے کہا ہم قائد اعظم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، ہم احتجاج کرتے ہیں،اس کے بعد ڈاکٹر زرقہ تیمور نے بھی سینیٹر ہدایت اللہ کی مخالفت کرتے ہوئے ان سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا،اس دوران چیئرمین سینیٹ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا انہوں نے اپنے الفاظ واپس لے لئے ہیں،اپنی تقریر میں سینیٹر ہدایت اللہ نے قائد اعظم سے متعلق ریمارکس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ بانی پاکستان کیلئے نہیں بلکہ چیئرمین سینٹ کیلئے تھے، میں نے چیئرمین سینٹ کی طرف اشارہ کرکے الفاظ ادا کیے، قائداعظم نے ملک بنایا ان کا احترام دل میں ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…