جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سنیل شیٹی بیٹی اتھیا کی شادی گھر میں کیوں کر رہے ہیں ؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 30  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب 23 جنوری کو ہوگی جس کے لیے تقریبات کا آغاز کل سے ہو جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق اتھیا

اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب کیلئے کسی عالیشان وینیو کے بجائے سنیل شیٹی کے کھنڈالا میں قائم بنگلے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اب شادی سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہونے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا اپنی شادی اور سات پھیروں کی تقریب کے لیے زیادہ شورشرابا نہیں چاہتیں اسی لیے سنیل شیٹی نے بیٹی اور داماد کو خوش کرنے کے لیے شادی کی تقریب اپنے کھنڈالا بنگلے میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے۔دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں بڑی تعداد میں بھارت کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی، اس حوالے شیٹی خاندان کا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رات یاد رکھنے والی رات ہوگی جس کا ہمیں بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔بھارتی میڈیا پر اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے علاوہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کا نام سامنے آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…