اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے شیخوپورہ سے (ن) لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ، نائب صدر (ن) لیگ اقلیتی ونگ پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزاد نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر ،سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے

سابقہ ایم این اے و مرکزی صدر جے پرکاش اور صدر منیارٹی ونگ سنٹرل پنجاب شنیلا روت کی قیادت میں شیخوپورہ سے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر عامر ڈوگر رانا عبدالسمیع شہنیلا علی داود گل اور سلمان نعمت بھی موجود تھے ۔ چیئرمین آل پاکستان پاسٹر الائنس و نائب صدر (ن) لیگ اقلیتی ونگ پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزادنے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں میں کونسلر یقوب مسیح ،نیشنل کوارڈینیٹر پاسٹر اسلم غوری ،پاسٹر رکس بھٹی ، پاسٹر احسان گل ،ناظم اشرف ،پاسٹر عاشر اشرف ،صدر وارث مسیح شامل ہیں ۔ ڈاکٹر قیصر شہزاد اور ان کے ساتھیوں نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر آپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اسد عمر اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے گلے میں پارٹی مفلر پہنائے ۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم گرا کر کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ،عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے تمام صوبوں کو اکٹھا کیا ۔اقلیتوں کا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف وفاقی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔شنیلا روت نے کہا کہ ڈاکٹر قیصر شہزاد اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں

شمولیت سے پی ٹی آئی شیخوپورہ میں مزید مضبوط ہوگی ۔جے پرکاش نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، تحریک انصاف کا اقلیتوں کے ووٹ بینک میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ شنیلا روت کی کاوشوں سے میں اور میرے ساتھی پی ٹی آئی کی فیملی میں شامل ہوئے ہیں ،(ن)لیگ نے عوام کو سخت مایوس کیا ،شریف خاندان اور ان کے حواری اپنے ذاتی مفاد کی سیاست کر رہے ہیں ۔ملک اور قوم کی کوئی انہیں فکر نہیں ۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…