بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کی وطن واپسی ، پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل

datetime 27  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز آج( ہفتہ) کے روز وطن واپس پہنچیں گی ، مریم نواز لندن سے دبئی پہنچی تھیں جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد وطن واپس آرہی ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی جا نب سے مریم نواز کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،

لیگی رہنما کو ایک بڑے جلوس کی صورت میں ائیر پورٹ سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ لایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اپنے علاج اور والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے ماہ اکتوبر میں لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھیں ، اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا مریم نواز ایک ماہ قیام کے بعدنومبر میں وطن واپس پہنچ جائیں گی تاہم اس میں تاخیر ہوتی گئی ۔ مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جنیوا بھی گئیںجہاں ان کے گلے کا آپریشن ہوا جس کے بعد ان کی دوبارہ لندن واپسی ہو ئی ۔ لندن میں قیام کے دوران ہی پارٹی کی جانب سے انہیں پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ بھی تفویض کیا گیا ۔ مریم نواز نے تین ماہ 20 روز بیرو ن ملک قیام کے بعد وطن واپس آرہی ہے ہیں اور واپسی پر ان کے پرتپاک استقبال کیلئے تیاریاں کی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق مریم نواز دوپہر دو بجے لاہور کے ائیر پورٹ اتریں گی جہاں پارٹی کے سینئر رہنما ان کا استقبال کریں گے ۔بعد ازاں انہیں جلوس کی صورت میں ائیر پورٹ سے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء لایا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے مریم نواز کے استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کی سربراہی میں مریم نوازکی وطن واپسی کے موقع پر

شاندار استقبال کیلئے اجلاسوں اوررابطوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاوہ قریبی اضلاع اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی کارکنان لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ پولیس کی جانب سے مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر جلوس کی صورت میں رہائشگاہ پہنچنے کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…