بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کلمے کے نام پر بنا، اس کی ترقی و خوشحالی اللہ کے ذمے ہے, اسحاق ڈار

datetime 27  جنوری‬‮  2023 |

اسلا م آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کی بربادی کی تحقیقات ہونی چاہیے،مسلم لیگ (ن) کے دور میں 3 سال میں پاکستان کی معیشت مکمل طور پر تبدیل ہوگئی تھی، دنیا میں پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ پاکستان کی تھی، زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے

اضافہ ہورہا تھا، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے تھے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، امید ہے پاکستان ترقی کرے گا۔ جمعہ کو یہاں گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 3 سال میں پاکستان کی معیشت مکمل طور پر تبدیل ہوگئی تھی، دنیا میں پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ پاکستان کی تھی، زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے تھے۔اسحق ڈار نے کہا کہ یہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ آج ملکی معیشت ہم 5 سال کے بعد کہاں پہنچ گئی ہے، معیشت کی بربادری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کی معیشت 24ویں نمبر پر تھی اور آج 47 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں، شہباز شریف کی لیڈرشپ میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، نیت اور محنت درکار ہے پاکستان ترقی کرے گا، شہباز شریف کی قیادت میں پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری لاسکیں، کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں، آپ کے پاس تاریخ موجود ہے کہ کس نے معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…