منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت9روپے اضافے سے516روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سے344روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت289روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ ملک کو مزید خطرات سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی نا گزیر ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر اعتماد لیا جائے،اربوں روپے اکٹھے کرنے کیلئے کہاں نئی ٹیکسیشن اورکس مد میں ٹیکسز کی چھوٹ اور سبسڈی ختم کی جارہی ہے اس بارے پیشگی آگاہ کیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسی پالیسیاں پروان چڑھائی گئی ہیں کہ ہماری معیشت بلکہ ہر طرح کا کاروبار ڈالر اور عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط سے جڑا ہوا ہے۔ جب حکومتیں آزادانہ فیصلے نہیں کر سکیں ایسے میں کسی ملک کی معیشت کیسے ترقی کر سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اللے تللے ہیں ، حکمرانوںاور بیورو کریسی کی مراعات اتنی زیادہ ہیں کہ لگتا ہی نہیںپاکستان قرضوں اور امداد پر چلنے والا ملک ہے۔ اگر ملک کو بچانا ہے تو سیاست سے بالا تر ہو کر اصلاحات کرنا ہوں گی اوراس کیلئے سرجری نا گزیر ہے ، ایک حد مقرر کی جائے کہ جو لوگ ڈیڑھ لاکھ روپے تک تنخواہ لیتے ہیںوہ پیٹرول، یوٹیلٹی بلوں کی مد میں کوئی مراعات نہیں لیں گے، جو لوگ انفرادی طور پر اور شعبے ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیں انہیں بلا تفریق ٹیکس نیٹ میںلایا جائے اور اس کیلئے انتہائی سخت پالیسیاں بنائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…