جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پروجیکٹ عمران خان میں5لوگوں کانام فائنل ہوگیا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف خود یاجسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا، عمران خان کو25مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا، میں نے کابینہ سے اجازت مانگی تھی جو نہ ملی، پروجیکٹ عمران خان میں5لوگوں کانام فائنل ہوگیا ہے جنہیں عوام کے سامنے لایاجائے گا۔لندن سے اپنے ایک بیان میں وفاقی

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کل الیکشن کرالیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریگا، عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، اگر یہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو25مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا، میں نے کابینہ سے اجازت مانگی تھی جو نہ ملی۔ عمران خان کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں گرفتاری کا فیصلہ اداروں نے کرنا ہے، مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب ہونا چاہئے۔مسلم لیگ (ن)کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم نواز نے ثابت کیا کہ وہ چیف آرگنائزر کے عہدہ کی اہل ہیں، نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان واپس جارہے ہیں، تاریخ کا اعلان وہ خود کریں گے۔وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پروجیکٹ عمران خان میں5لوگوں کانام فائنل ہوگیا ہے جنہیں عوام کے سامنے لایاجائے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پروجیکٹ عمران خان کو لانچ کرکے 2018میں ملک پرمسلط کیاگیا، اس شخص نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا،مالیاتی ادارہ روز بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کو کہتا ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران فتنے کا قوم کو شناخت اور ادراک کرناچاہیے، ووٹ کی طاقت سے اس فتنے کو مائنس نہ کیا تو یہ تباہی لائے گا،

نوازشریف کے خلاف سب سے بڑا سازشی عمران خان تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ نجات دہندہ تھے، عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کسی طرح اقتدارمل جائے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ نوازشریف چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں، نوازشریف آئندہ انتخابی مہم خود لیڈ کریں گے، نوازشریف کی واپسی پر پورا پنجاب اور پاکستان جمع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…