منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کوچ یا چیف سلیکٹر کی پیشکش ہو گی تو دیکھوں گا، انضمام الحق

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا، جب کوچ یا چیف سلیکٹر کی پیشکش ہوگی تو دیکھوں گا،غیر ملکی کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں، پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر دبائو نہیں ہے لیکن کپتانی وقت کے ساتھ ہی آتی ہے، انہیں مزید کپتانی کا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر دبائو ہو تو اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ میں کارکردگی بہترین ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے متعلق پاکستان کا موقف ہمیشہ مثبت رہا ہے، افغانستان ہو یا بھارت کرکٹ کھیلنی چاہیے۔انضمام الحق نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں، پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں، میرے دور میں مکی آرتھر نے بہت اچھا کام کیا تھا، ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اور مقامی کی بات نہیں جو بھی کھیلا ہوا ہے کوچنگ کرسکتا ہے۔انضمام الحق کہا کہ پشاور سمیت پورے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے، پی ایس ایل کے میچز پورے پاکستان میں ہوں گے تو انٹرنیشنل ٹیمیں مختلف وینیوز پر کھیلنے کے لیے رضامند ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…