جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شوہر سے جھگڑا، خاتون نے چیخ چیخ کر طیارہ واپس کرا دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی )قاہرہ کے ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے طیارے کو اس وقت ایک مصری خاتون کو اتارنا پڑ گیا جب اس نے حیرت انگیز طور پر چیخ و پکار شرو ع کر دی تھی۔مصری میڈیا کے مطابق کمپنی فلائی عدیل سے وابستہ پائلٹ مصری خاتون

مسافر کی چیخ اور گرنے سے حیرت زدہ رہ گیا جب طیارہ ٹیک آف راہداری پر چلا گیا تھا۔ بیوی نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے اپنے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے ساتھ جھگڑے کا انکشاف کیا اور چیخ و پکار شروع کر دی تھی۔فون پر تنازع اس وقت بھڑک اٹھا جب شوہر کو پرواز کے چلنے کا علم ہوا اور اس نے اپنی بیوی کے جدہ ایئرپورٹ پہنچتے ہی اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ۔ یہ سن کر خاتون نے چیخنا شروع کر دیا اور اپنا سفر منسوخ کرنے کا واویلا کیا اور شور مچانا شروع کر دیا کہ اسے ہوائی جہا ز سے اتار دیا جائے۔خاتون کی حالت مخدوش ہو گئی جسے دیکھ کر پائلٹ کو واپس ہونا پڑا اور اسے طیارے سے اتارنے پر مجبور ہونا پڑ گیا۔ خاتون کو طیارے سے اتار کر ہوائی جہاز نے 45 منٹ تاخیر سے پرواز بھری۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…