پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

2025میں انسان ایک بار پھر چاند پر چہل قدمی کریں گے، ناسا کااعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ 2025 میں انسان ایک بار پھر چاند پر چہل قدمی کرتے نظر آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ 2025 میں شیڈول آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے انسانوں کو 50 سال

سے زائد عرصے بعد ایک بار پھر چاند کی سطح پر بھیجا جائے گا، اس بار انسان چاند کے قطب جنوبی میں اتریں گے۔ناسا کی جانب سے آرٹیمس 3 مشن کے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اس مشن میں 4 خلا بازوں کو چاند پر بھیجا جائے گا۔آرٹیمس 3 مشن کی کامیابی کا دارو مدار اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ پر ہے جس کو پہلے بغیر انسانوں کے چاند کی سطح پر آزمائشی طور پر اتارا جائے گا، کامیابی کی صورت میں راکٹ کو آرٹیمس 3 کیلئے استعمال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جب اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مخصوص راستے پر پہنچے گا تو وہاں 2 خلا باز اسٹار شپ پر سوار ہوکر چاند کے قطب جنوبی پر اتریں گے۔چاند پر کچھ وقت قیام کرکے وہ خلا باز اسٹار شپ کے ذریعے اورین اسپیس کرافٹ تک واپس پہنچیں گے اور وہاں اپنے باقی 2 ساتھیوں کے ساتھ زمین کی جانب واپس لوٹیں گے۔آرٹیمس 3 سے قبل آرٹیمس 2 مشن کو چاند پر بھیجا جائے گا، جس پر انسان بھی سوار ہونگے مگر یہ مشن چاند کی سطح پر نہیں اترے گا۔ امید ہے کہ آرٹیمس 2 مشن مئی 2024 میں روانہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…