کرسٹیانو رونالڈو کی رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز کیوں؟

16  جنوری‬‮  2023

ریاض ( این این آئی) پرتگال کے کپتان اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب بن گیا۔رواں ماہ کے آغاز میں 21کروڑ 30لاکھ ڈالرز معاوضے کے عوض النصر کلب کا حصہ بننے والے کرسٹیانو رونالڈو سعودی

عرب پہنچنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انتہائی نایاب رولیکس گھڑی پہنے نظر آئے۔رونالڈو کی رولیکس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ہندسے عربی میں تھے، جو النصر کلب میں شمولیت کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران ان کی سعودی عرب سے ہم آہنگی کو ظاہر کر رہے تھے۔مذکورہ گھڑی رولیکس کی کاسموگراف ڈیٹونا ہے ، اس کا نام مشہور فرانسیسی برانڈ کے نام پر رکھا گیا ہے، اس کا باقاعدہ پہلا ورژن 1963ء میں آیا تھا۔اس کے ڈیزائن میں بیگویٹ کٹ ہیرے جڑے ہوئے ہیں،یہ ڈیزائن زیورات میں عام ہے جو انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ڈیزائن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ہیرے چھوٹے مگر مستطیل یا مربع شکل کے ہوتے ہیں، جس کے کنارے سیدھے یا نوکیلے ہوتے ہیں اور اطراف سے لمبے ہوتے ہیں جبکہ گھڑی کی سب سے نمایاں خصوصیت آئس بلیو ڈائل ہے جس میں انتہائی نایاب نیلے مشرقی عربی ہندسوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کی گھڑی پلاٹینم سے تیار کی گئی ہے جس کی قیمت تقریباً 5لاکھ 40ہزار ڈالرز ہے۔رولیکس کی جانب سے یہ خصوصیات صرف مشرق وسطی کے کلائنٹس اور شاہی خاندان کے لیے بنائے گئے ایڈیشن میں ہی میسر ہے، تاہم اب رونالڈو کی النصر میں شمولیت اور سعودی عرب منتقلی کے بعد وہ بھی یقینی طور پر مشرق وسطی کی اشرافیہ کا حصہ بن گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…