منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز الٰہی نے ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اشارہ دے دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کے لئے تین ناموں پر اتفاق ہوا ہے جن میں احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام شامل ہیں،اپوزیشن والے ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کریں تو ہم نے جو نام دئیے ہیں ان پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے،

ہم نے ایسا کوئی نام نہیں دیا جسے یہ مسترد کر سکیں، عمران خان کی طرح مونس الٰہی کا بھی خیال ہے کہ مسلم لیگ (ق) تحریک انصاف میں ضم ہو جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد حسین الٰہی اور حافظ فرحت عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ناموں کے حوالے سے مشاورت میں ان ناموں پر اتفاق ہوا ہے اور ہم اپنے نام گورنر کو دیں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف سے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ آج پیر کے روز اپنی رہائشگاہ پر میٹنگ رکھی ہے جس میں تمام اراکین اسمبلی اور عہدیدار شریک ہوں گے اور ہم بسم اللہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں یہ ہماری پارٹی اور ہمارے لئے بھی اچھا ہے جبکہ مونس الٰہی کا بھی یہی خیال ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کی مخالفت کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے آنے سے تو انہیں تقویت ملے گی، بہتری آئے گی،مشکلات تو ہمیں زیادہ ہیں،ان کی لیڈر شپ تو عمران خان کی صورت میں مصمم ہے۔ انہوں نے آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سارے چلے ہوئے کارتوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلے مرحلے میں بھی کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے، اپوزیشن والے ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کریں ہم نے جو تینوں نام دئیے ہیں ان میں ضرور اتفاق رائے ہوتے نظر آرہا ہے،

ہم نے ایسا کوئی نام نہیں دیا جسے یہ مسترد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا آج کل رونا دھونا چل رہا ہے،عمران خان نے کہا کہ اب ان کی شامت آنی ہے، شہباز شریف کو تو نیند کی گولیوں سے بھی نیند نہیں آنی۔عمران خان نے سوچ سمجھ کر وفاق میں اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے سو فیصد تیاری ہے،ان کی شکلیں دیکھیں یہ گھبرائے ہوئے بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں۔انہوں نے دوبارہ وزارت اعلیٰ ملنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے، ہم تو نے کوشش ہے ان سے مشاورت کے ساتھ چلیں،یہ بھی محسوس کریں گے ہمارے آنے سے بہتری آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…