جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی سپریم کورٹ نے 3 ہزار ملازمین کیلئے فٹنس سینٹر کھول دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

نئی دہلی ( آن لائن )بھارتی عدالتوں میں 5 کروڑ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں لیکن عدالتی اصلاحات کے بجائے سپریم کورٹ کے 3 ہزار ملازمین کیلئے ہیلتھ اینڈ فٹنس سینٹر کھول دیا گیا ہے۔ہیلتھ سینٹر کا افتتاح سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دھاننجیا یشونت کی موجودگی میں کیا گیا۔سپریم کورٹ نے دو ٹرینرز بھی مقرر کیے ہیں جبکہ خواتین اور مرد ملازمین کیلئے ورزش کے علیحدہ علیحدہ اوقات کار طے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ملازمین ججز کے ساتھ کام کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے بہت کام کرتے ہیں، دراصل یہی ملازمین سپریم کورٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان ملازمین کی صحت اور فٹنس عدالت کی بنیادی ترجیح ہونی چاہیے۔ پچھلے برس دسمبر میں وزیر قانون کیرن رجیجو نے کہا تھا کہ ملک میں زیر التوا کیسز کی تعداد دو مہینوں میں 5 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…