کراچی(این این آئی)سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہاہے کہ کچھ لوگ شہر میں شریف کیا ہوئے ہر کوئی بدمعاش بن گیا، ضلع وسطی یا کورنگی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے۔سید مصطفی کمال نے پاک سرزمین پارٹی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آج پی ایس پی سے ہجرت کرکے متحدہ قومی موومنٹ میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شہر میں شریف کیا ہوئے ہر کوئی بدمعاش بن گیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل یا کورنگی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کو اب ناکامی ہوگی۔