پاکستان کی 85 کمپنیوں میں چین، جرمنی، برطانیہ، امریکہ سمیت دیگر ممالک کی سرمایہ کاری

12  جنوری‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستان کی 85 کمپنیوں میں چین، جرمنی، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ملکوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے گزشتہ دسمبر میں 2 ہزار 374 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔اعلامیہ کے مطابق نئی رجسٹریشنز کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 744 ہوگئی ہے۔نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 4 ارب 10 کروڑ روپے ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں تشکیل پانے والی 85 کمپنیوں میں بیرون ملک سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین، جرمنی، افغانستان، برطانیہ، امریکا، ایران اور جنوبی افریقہ سے موصول ہوا۔ایس ای سی پی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ دسمبر میں 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…