ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

رونالڈو کی عربی ہندسوں والی گھڑی کوسمو گراف ڈیٹونا کے چرچے گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟ ماہر نے عرب میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)جیسے ہی سعودی کلب النصر نے بین الاقوامی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تو دنیا کی توجہ ریاض کی طرف مبذول ہو گئی اور روناڈلو کی حرکات وسکنات پر نظر رکھی گئی۔ ان کا ہر رد عمل توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہاں تک کہ جب وہ سعودی لیگ کے بارہویں رانڈ میں اطائی کے خلاف اپنے آخری میچ سے باہر بھی تھے تو ان

کی طرف توجہ کم نہ ہو سکی۔عرب میڈیا کے مطابق پرتگالی سٹار نے جب پہلی مرتبہ النصر کلب کی شرٹ پہنی تو مارسول پارک سٹیڈیم میں ہر کوئی انہیں دیکھنے کے لئے بے تاب تھا۔ رونالڈو کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کرنے کی اس تقریب کی گونج پوری دنیا میں تھی۔ اس موقع پر پرتگالی سٹار نے کہا تھا “النصر کلب جس وژن میں کام کر رہا ہے وہ بہت متاثر کن ہے۔مڈیرا میزائل اس میچ میں شریک نہیں تھا تاہم وہ عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ سٹیڈیم پہنچنے والا پہلا شخص تھا۔رونالڈو نے پوڈیم کا دورہ کیا اور اپنی ٹیم کی تربیتی شرٹ میں ملبوس شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔ مداحوں نے رونالڈو کے ساتھ اپنی تصاویر نشر کی۔ ان تصاویر میں رونالڈو کی کلائی پر بندھی گھڑی نے بھی توجہ حاصل کرلی اور اس پر بڑے پیمانے پر بات چیت شروع ہو گئی۔رونالڈو جہاں جاتے ہیں اس مقام سے ہم آہنگی کا خیال رکھتے ہیں، یہاں پر بھی انہوں نے ایک منفرد گھڑی کا انتخاب کیا۔ اس گھڑی میں بھی عربی ہندسے موجود تھے۔

گھڑی سے متعلق العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ آف واچز سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ رونالڈو نے “رولیکس” برانڈ کی جو گھڑی پہنی تھی، وہ کوسمو گراف ڈیٹونا ہے۔ اس میں بیگویٹ ڈیزائن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ڈیزائن زیورات میں عام ہے اور انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیزائن کا نام مشہور فرانسیسی روٹی کے نام پر رکھا گیا۔

اس ڈیزائن میں ایک چھوٹا ہیرا مستطیل یا مربع شکل کا ہوتا ہے جس کے سیدھے یا نوکیلے کنارے اور لمبے اطراف ہوتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ عربی ہندسوں سے مزین پلاٹینم گھڑی کی قیمت کا تخمنیہ 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال ہے۔ اس گھڑی کا باقاعدہ پہلا ورژن 1963 میں آیا تھا۔ اس گھڑی کا ڈیزائن پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

اس کی اعلی کارکردگی، ایک ٹیکی میٹرک سکیل اور تین کانٹرز کی وجہ سے یہ گھڑی صارف کو گزرے وقت کی درست پیمائش کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کا سٹین لیس سٹیل کا فریم اینٹی سکریچ اور یووی مزاحم ہے۔ یہ گھڑی سیرامک سے بنی ہے اور اس پر سونے یا پلاٹینم کی پتلی پرت ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…