اسلام آباد (این این آئی)ایل پی جی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ملک بھر میں گھریلو سلنڈر پر 600سے 800روپے تک بلیک مارکیٹنگ کی جانے لگی ۔ چیئر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایاکہ ایل جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک بھر میں گھریلوں سلنڈر پر 600،800 روپے تک کی بلیک مارکیٹنگ جاری رہی ۔ عرفان کھوکھر نے کہاکہ ایل پی جی گیس مافیاکے سامنے حکومت بری طرع ناکامہوگئی ۔ انہوںنے کہاکہ اوگرا کی جاری کردہ قیمت پر گیس کسی پلانٹ پر دستیاب نہیں ،اوگرا خاموش تماشائی بن گیا ۔ چیئر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہاکہ ملک بھر میں روزانہ کروڑوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی جانے لگی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو سرکاری قیمت پر گیس کی دستیابی ایک خواب بن گئی ،اسلام آباد میں گیس ،270،280، 260 روپے فی کلو پر فروخت کی جانے لگی ۔ انہوںنے کہاکہ مری اور پہاڑی علاقوں میں گیس 280،270 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ،گلگت بلتستان، سکردو میں گیس 300 روپے فی کلو بھی کراس کر گئی۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایل پی جی سرکاری قیمت 204 روپے فی کلو ملک میی کسی جگہ بھی دستیاب نہیں،ایل پی جی غریب صارفین اور غریب رکشہ ڈرایور کے ساتھ ظلم ہم نہیں مانتے ۔ چیئر مین نے جلد رکشہ ڈریور کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ۔