ممبئی (این این آئی) بھارت کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں اور اطلاع دی کہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ علی درانی سے شادی کرلی ہے۔حال ہی میں بگ باس مراٹھی کھیل کر آنے والی راکھی نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے روتے ہوئے مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کی دعا کی تھی۔راکھی ساونت نے کہا تھا کہ ان کی ماں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، ان میں برین ٹیومر کے ساتھ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ راکھی نے علی درانی سے کورٹ میرج کرلی ہے۔