منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

کراچی دوسرا ون ڈے میچ ، نیوزی لینڈ کی ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر کیوں کھیل رہی ہے؟بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر 82 سالہ بروس الیگزینڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ۔تفصیلات کے مطابق

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سابق ٹیسٹ کرکٹر 82 سالہ بروس الیگزینڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں، بروس الیکزینڈر مرے نے 1968 سے 1971 کے دوران 13 ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف ڈیرہ دون میں 54 رنز کی اننگز کھیلنے والے آنجہانی کرکٹر نے1969 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ادا کیا تھا جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی 90 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب رہا تھا۔بروس مرے کا یہ ہی ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور تھا،سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ڈھاکہ ٹیسٹ کو ڈرا کرنے میں بھی بروس مرے کا اہم کردار تھا۔کرکٹر نے لواحقین میں بیوہ سونا اور چار بچے سوگرار چھوڑے ہیں جبکہ ان کی پوتیاں وٹ فریز، امیلا اور جیس کیر ویمن کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…