اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت 31 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 119 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



















































