اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس ہوگیا

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)تین ایک روزہ میچز کی سیریز کےدوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پاک نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی بے وفائی پر کیویزحیران رہ گئے۔کیوی اسپنر مچل سینٹنر وائکاٹو یونیورسٹی سے مکینکل

انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں مگر پاکستان کیخلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے حیران کن نتائج سے خاصے پریشان نظر آئے، چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ ان 2مواقع پر یقینی طور پر وکٹ ملنا چاہیے تھی۔لیفٹ آرم اسپنر نے بابر اعظم کو 24پر ایل بی ڈبلیو کیا،بظاہر امپائرآصف یعقوب کا فیصلہ بالکل درست نظر آرہا تھا، میزبان کپتان نے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا،بال ٹریکنگ میں ظاہر ہوا کہ گیند لیگ اسٹمپ سے باہر جارہی تھی،مچل سینٹنر کو یقین نہیں آیا۔پاکستان کی فتح کا مشن مکمل کرکے ہی پویلین واپس جانے والے محمد رضوان کو 6رنز پر آئوٹ کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکلا، اسپنر کی گیند پیڈ پر لگنے کے بعد علیم ڈار نے اپیل مسترد کی تو کیوی کپتان کین ولیمسن نے یقینی آٹ سمجھتے ہوئے ریویو لینے میں تاخیر نہیں کی،اس بار بھی بال ٹریکنگ میں گیند لیگ اسٹمپ کو باہر سے چھوتی ہوئی گزر رہی تھی،امپائرز کال ہونے کی وجہ سے مچل سینٹنر ہاتھ ملتے رہ گئے۔نیوزی لینڈ نے اس کے علاوہ کئی مواقع بھی ضائع کیے،وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے گلین فلپس کی گیند پر محمد رضوان کا 31رنز پر کیچ ڈراپ کیا، انھوں نے ناقابل شکست 77رنز کی اننگز کھیل کر فتح کا سفر آسان بنایا، اس سے قبل ٹام لیتھم کی غفلت سے فخرزمان کو 39 رنز پر موقع ملا، مچل بریسویل وکٹ سے محروم رہے،اوپنر 56رنز بناکر رخصت ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…