جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)لاہور میں گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہو گئی۔مارکیٹ اعلامیے کے مطابق آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی آئی ہے، فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے پر آ گئی ہے، تاہم انڈوں کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی اور قیمت 289 روپے درجن برقرار ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گندم کی اوپن مارکیٹ کریش کرگئی اور صرف دو دن میں گندم 30 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم نے بتایا کہ گندم کے ریٹ 130 سے گر کر 100 روپے فی کلو پر واپس آگئےتاہم اب دکانوں پر عوام کیلئے آٹا سستا کرانا ہوگا۔عبدالرئوف ابراہیم نے مزید کہا کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈان کے حکومتی اعلان سے اوپن مارکیٹ سے گندم میں سٹے بازی کرنے والے فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں دو ماہ بعد آٹے اور گندم کی قیمت میں پہلی بارکمی دیکھی جارہی ہے۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق روس سے گندم کی پہلی کھیپ کے 2جہاز بھی گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے، روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ترجمان وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ روس کے علاوہ بھی مختلف ممالک سے گندم لے کرجہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ساڑھے3 لاکھ ٹن گندم پہلے ہی کراچی بندرگاہ پرپہنچ چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…