(ن) لیگ کا اجلاس ، وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی

7  جنوری‬‮  2023

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنمائوں کامشاورتی اجلاس ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت اور حکمت عملی مرتب کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے

اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بیان پر غور کیا گیا۔ اجلاس میںخواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ ، رانا مشہود، خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوںنے پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس اور خصوصاً وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے پیش بندی کرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔ اجلاس میں رہنمائوں کو اتحادی اور (ن)لیگ کے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے معاملے پر آئینی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ ہر صورت میں لینا ہی ہو گا۔اجلاس میں وزیراعلی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں دستیاب آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطہ کیلئے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت ہوئی، پنجاب اسمبلی میں کامیابی کی صورت میں مسلم لیگ (ن)کی طرف سے وزیر اعلی کا امیدوار کون ہو گا یہ بھی مشترکہ کمیٹی طے کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…